• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا مشرف کے فارم ہائوس سمیت 4فارم ہائوسز کے معائنہ کا عندیہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران پرویز مشرف اور شجاعت عظیم کے فارم ہائوس سمیت 4فارم ہائوسز کا معائنہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز اسلام آباد کے فارم ہاو سز میں کی جانے والے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف فارم ہائوسز کے مالکان کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کی تو ایک فارم ہائوس کی مالک خاتون نے روسٹرم پر آکر کہاکہ ان کے خاندان نے لندن سے آ کر اسلام آباد میں فارم لیا اور سی ڈی اے کی منظوری سے فارم ہائو س پر گھر تعمیر کیا ہے، اب ہمارے خلاف فیصلہ دے دیا گیا ہے ۔جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ محترمہ سی ڈی اے میں سب چور ہیں، خود جا کر آپ کے گھر کا جائزہ لوں گا ، خلاف قانون تعمیر کئے جانے والے گھر بلڈوز کردیئے جائیں گے، شجاعت عظیم کا گھر بھی جا کر دیکھیں گے، پرویز مشرف کے فارم ہاو س کا بھی جائزہ لوں گا، قانون کی حکمرانی میں کوئی تفریق نہیں ہو گی، بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
تازہ ترین