• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جس پلاٹ سے آمدنی نہ ہوتی ہو، اس پر زکوٰۃ کا حکم لاگو ہوگا؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کیا ایسا پلاٹ جس سے آمدنی نہ آتی ہو، اس پر زکوٰۃ کا حکم لاگو ہو گا ؟ (مصعب حسین)

جواب:۔ اگر پلاٹ تجارت کی نیت سےخریدا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو پر زکوٰۃ لازم ہے،خواہ اس سے آمدنی آتی ہو یا نہیں ۔ کیوںکہ تجارتی ہونے کی وجہ سے گویا نقدی آپ کی ملکیت میں ہے۔ اگر پلاٹ رہائش کے لیے یا کرایہ پر دینے کے لیے لیا ہے یا لیتے وقت کوئی خاص نیت نہیں تھی تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں۔ (شامی 2۔298، عالمگیری 1/172)

تازہ ترین
تازہ ترین