• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ چوری کیا گیا،سندھ میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں، جلال محمود شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے سندھ کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ سندھ کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا جس کا براہ راست فائدہ وفاق میں عمران خان اور سندھ میں آصف زرداری کوملے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو حیدر منزل کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید زین شاہ، پیر خلیل جان سرہندی، روشن علی برڑو، ادریس چانڈیو، ڈاکٹر مشتاق شیخ، امیر علی تھیبو، سید غلام شاہ، میر مولا بخش لغاری، جگدیش آہوجا، منیر نائچ، محبوب عباسی، فلک شیر اوڈ، منظور میمن، عبدالکریم چانڈیو بھی موجود تھے،سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا حالیہ انتخابات میں واضح ہوگیا کہ معاملات کرپشن کی نذرہوئے ہیں،اگر رشورت کی اس ریس اسی طرح آگے بڑھتی گئی تو مستقبل کے انتخابات کسی بھی طرح سے شفاف نہیں ہو سکیں گے اور عوام کا جمہوری عمل سے اعتبار مکمل طور پر اٹھ جائے گا۔
تازہ ترین