• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور جے آئی ٹی میں طلب

منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال تالپور جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32؍ افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدرحسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زر د ا ر ی اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے ۔ جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے نے آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو اس بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے نوٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو 4 اگست کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا گیا اور دونوں شخصیات کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین