• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، این اے 60 راولپنڈی پر ضمنی انتخابات کروانے کا حکم ،نوٹیفکیشن کالعدم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی پرانتخابات ملتوی کرنے سے متعلق جاری کیا گیانوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں ضمنی انتخابات منعقد کروانے کا حکم جاری کیا ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز این اے 60 پرانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اسی حلقہ سے امیدوار، شیخ رشید احمدکی اپیل کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید کے ساتھ ملا ہوا ہوں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ قوم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،اللہ نے آپ سے بہت بڑا کام لیا ہے، ملک بھرمیں الیکشن کے انعقاد پر آپ کی عظمت کو سلا م پیش کرتا ہوں،فاضل عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو این اے60میں ضمنی انتخابات منعقد کرانے کا حکم جاری کیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی منسوخ تصور کئے جائیں گے۔
تازہ ترین