• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے چیمبر میں ملاقات

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے جبکہ میں سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ٗ ہمارا چیف جسٹس کے ساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے ۔
تازہ ترین