• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، ڈیمز فنڈ کیلئے چیک پیش کیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیف جسٹس ثاقب نثار سے بدھ کو چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی اور انہیں پیمرا ملازمین کی جانب سے دیا مر بھاشاو مہمند ڈیم کی تعمیر فنڈ کیلئے چیک پیش کیا۔ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس فنڈ میں پیمرا کے افسران نے دو دن کی جبکہ سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ جمع کرائی ۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے کہا کہ پیمرا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات کی میڈیا ہائوسز کی وساطت سے تشہیر کو یقینیبنانے کیلئے کوشاں ہے۔ چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی شدید قلب اور آبی ذخائر کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دیامر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا ہے اور اس فنڈ میں ملک کے مختلف ادارے او ر عوام اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ لوگ موبائل فون پر DAM لکھ کر 8300 ارسال کرکےاس فنڈ میں دس روپے عطیہ کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین