• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’تاجدارِ حرم‘ قوالی کا بھارتی فلم میں تضحیک آمیز چربہ


صابری برادران غلام فرید صابری اور مقبول صابری قوال مرحوم کی شہرہ آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔

’تاجدارِ حرم‘ قوالی کا بھارتی فلم میں تضحیک آمیز چربہ

اس قوالی کو امجد صابری مرحوم نے بھی پڑھا جبکہ نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف نے بھی اسے جدت کے ساتھ گا کر عوامی مقبولیت حاصل کی ہے۔

اس مشہور قوالی کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری نے ستم کا پہاڑ توڑتے ہوئے اداکار جان ابراہم کی آنے والی فلم ’ستیا موا جیاتے‘ میں شامل کیا ہے جس میں ناصرف اس کی طرز کے ساتھ مذاق کیا گیا بلکہ اس کی شاعری بھی بدل دی گئی۔

’تاجدارِ حرم‘ قوالی کا بھارتی فلم میں تضحیک آمیز چربہ

جان ابراہم کی فلم ’ستیا موا جیاتے‘ میں قوالی کی ساجد اور واجدنے موسیقی ترتیب دی ہے، شاعری دانش صابری نے لکھی ہے جبکہ اسے ساجد نے گایا ہے۔

مذکورہ قوالی میں پاپ میوزک کی بھرمار اور شاعری کے بول بدلنے پر اس قوالی اور صابری برادران کے مداحوں کی جانب سے مذمت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

’تاجدارِ حرم‘ قوالی کا بھارتی فلم میں تضحیک آمیز چربہ

ملاپ زویری کی ہدایات میں بننے والی مذکورہ فلم کی ریلیز رواں ماہ کی 15تاریخ کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر متوقع ہے جس کے نمایاں اداکاروں میں جان ابراہم کے علاوہ امروتا کھنویکار، منوج باچپائی شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین