• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ ، الیکشن کمیشن کو ملک اسد سکندر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

کوٹری(نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینج حیدرآباد کے جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال مہر پر مشتمل ڈبل بنچ نے الیکشن کمیشن کو کوٹری سے صوبائی اسمبلی کی نشست ps-82پر پیپلزپارٹی کے امیدوارملک اسد سکندر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کی ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6اگست پیر کے روز عدالت میں طلب کیا ہے ۔آزاد امیدوار ڈاکٹر سکندر علی شورو کے وکیل بیرسٹر فروع نسیم کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے سبب ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی ۔
تازہ ترین