بظاہر عام سا دکھائی دینے والا یہ لٹو جدید ترین میکانیکی نظام سے آرستہ ہے، جو اسے گھنٹوں بلاتعطل گھمائے رکھتا ہے۔ اس میں کئی مختلف مشینی پرزے نصب ہیں جو اس کی گردشی کو متوازن رکھتے ہیں، جن میں فلائی وہیل موٹر اور چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے لٹو کافی دیر تک گھومتا رہتا ہے۔ اس میں جدید ترین موشن سینسرز بھی لگائے گئے ہیں۔ نیز اس میں ایکسیلرومیٹر (اسراع پیما) بھی ہے، جو سست پڑتے ہوئے لٹو کو دوبارہ گھومنے میں مدد دیتا ہے اور یوں موٹر کی قوت سے لمبو کا گھماؤ جاری رہتا ہے۔
لمبو کو کئی گھنٹوں تک گھمانے کے لیے اس کا وزن 16 گرام رکھا گیا ہے، جب کہ اس کا مشینی نظام تین مربع سینٹی میٹر میں سمویا گیا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کے ایک رکن ’’ٹام بین‘‘ نے بتایا کہ لمبو گھماؤ کے درمیان بہترین حکمتِ عملی سیکھتا ہے اور کم توانائی خرچ کرتے ہوئے زیادہ عرصے تک کام کرتا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں لمبو لٹو، مسلسل 27 گھنٹے، 9 منٹ اور 24 سیکنڈ تک گھوم کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے، تاہم اس سال کے اختتام تک اسے مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا، اور صارفین اسے 5 ہزار روپے میں خرید سکیں گے۔