• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار آج ملتان پہنچیں گے جہاں وہ ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آج صبح لاہور سے بذریعہ سڑک ملتان کے لئے روانہ ہوں گے ، جس کے بعد آج سہ پہر 2 بجے وہ ملتان ڈسٹرکٹ بار پہنچیں گے جہاں وہ وکلاء سے خطاب کرنے کے بعد 4 بجے شام ہائی کورٹ بار ملتان میں وکلاء کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

وکلاء اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے وکلاء رہنماء کے وفود بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقاتیں کریں گے، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی سیکیورٹی چیف جسٹس کی آمد پر سخت رکھی جائے گی ۔

تازہ ترین