بیڈروم گھر کا لازمی جزو ہے،جو انسان کی شخصیت کا آئینہ داراور سکون و اطمینان کا ضامن کہلاتا ہے۔ لیونگ روم، گیسٹ روم یا گھر کےداخلی راستے کی تعمیروسجاوٹ کی بات کی جائے توگھر کے ان حصوں کی تعمیر و آرائش مہمانوں کی آمدکوپیش نظر رکھتے ہوئے کروائی جاتی ہے تاہم بیڈروم وہ جگہ ہے جس کی تعمیر یا آرائش انسان اپنے سکون اور پسند و ناپسند کو ترجیح دیتے ہوئے کرواتا ہے۔
یہ جگہ جتنی پرامن ہوگی آپ اتنا ہی پرسکون اور مطمئن محسوس کریں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ کا بیڈروم آرام دہ، خوبصورت اور پُر آسائش ہو، اس میں جدید دور کے مطابق ضرورت کی ہر چیز موجود ہو۔ آج کے مضمون میں ہم آپ کو کچھ ایسے ڈیزائن اوراسٹائل بتائیں گے، جس میں سے کسی ایک کا انتخاب آپ کے بیڈروم کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ آرام دہ بنانے میں مدد دے گا۔
سادہ اور جدید طرز
٭جدید طرزِ زندگی میں بیڈروم کو نفاست، خوبصورتی اور پاکیزگی کا احساس دینے کا ایک شاندار طریقہ لائٹ کلر کمبی نیشن ہے۔جس میں دیواروں کا رنگ ہو یا پھر بیڈروم کے لیے فرش کا انتخاب دونوں ہی جگہ سفید رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔حتیٰ کہ فرنیچر، سفید روشنیاں اور دوسرے لوازمات کے لیے بھی سفید رنگ کو ہی ترجیح دی جاتی ہے، جو کم بجلی استعمال کرتے ہوئے سارا دن کمرے کو روشن رکھے گا۔
٭بیڈروم کی دیوار وں کے لیے سفید نہیں توہلکے بھورے رنگ یا سنہری رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس اسٹائل کے تحت بیڈروم کے لیے وال پیپر کا انتخاب بھی ہلکے رنگوں کے ساتھ ہی کیا جا تا ہے۔
٭ فرش کے لیے معیاری اور ہلکے رنگ کی لکڑی بہترین انتخاب ہیں۔
روایتی طرز
روایتی طرز پراناہی نہیں بلکہ جدید اور قدیم دونوں ڈیزائن کا امتزاج بھی ثابت ہوسکتاہے۔
٭اگر آپ اپنے بیڈروم کی تعمیر روایتی اصولوں کے پیش نظر کروانے کے خواہشمند ہیں تو سب سے پہلے بیڈروم کے لیے چھوٹی کھڑکیوں کے بجائے بڑی کھڑکیوں کا انتخاب کریں۔ یہ کھڑکیاں وسیع ہونے کے باعث قدرتی روشنی سے قربت پیدا کرنے کے علاوہ کمرے کو مکمل طور پر روشن اور ہوا دار بناتی ہیں۔
٭کمرے کی مرکزی دیوار کےلیے سادہ وال پیپر کا انتخاب کیا جانا چاہیے اور سادگی میں جدت کے پیش نظر اس دیوار میں بلٹ اِن شیلف بنوائے جاسکتے ہیں،جو لائٹنگ اور ڈیکوریشن پیسز رکھنے کے لیے عموماً استعمال ہوتے ہیں ۔
٭فرش کے لیےکارک فلورنگ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے،جس کے لیے دو میٹریلز کارک اور لینولیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ساحلی طرز
کیا آپ قدرت سے لگاؤ رکھتے ہیں ؟یا پھر قدرتی خوبصورتی آپ کو متاثر کرتی ہےجہاں آپ خود کوہلکا، فریش اورپُرسکون محسوس کرتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو بھی بیڈروم کے لیے رومانٹک اور ساحلی طر زبے حد پسند آئے گا۔ اپنی خواب گا ہ کو ساحلی ماحول جیسا پرسکون،پرامن اور خوبصورت انداز دینے کے لیے بیڈ روم کی چھتوں اور دیواروں کے لیےساحلی طرز (coastal design)کا تھیم منتخب کیجیے۔ مثلاًکوسٹل ڈیزائن یڈروم کی دیواریں چھوٹی اور چھتیـں اونچی بنوائی جاتی ہیں ۔چھتوں کی فورسیلنگ کے لیےبیمبو اسٹائل کے علاوہ سفید ، نیلے یا ہلکے ہرے رنگ کاانتخاب کیا جاتا ہےاور تخلیقی انداز کے لیے بیڈروم کی دیواروں کا رنگ وروغن سفید رنگ کا کروایا جاتا ہے۔
٭اس اسٹائل کو اپنا نے کے لیے جدید طرز تعمیر میں بیڈروم کی مرکزی دیوار پر کوسٹل اسٹائل کاوال پیپراستعمال کیا جاتا ہے، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بیڈروم کا عقبی حصہ سمند کی جانب کُھل رہا ہو۔
٭اگر آپ اپنے بیڈروم کو ساحلی طرز دینا چاہتے ہیںتو ہلکے رنگوں کے ساتھ تھری ڈی فلورنگ کا بھی انتخاب کرسکتے ہیںمثلاً فرش پر بنی سمندرکی تھری ڈی تصویر سے آپ کو اپنی خواب گاہ سمندر میںڈوبی ہوئی اور جھلملاتی دکھائی دے سکتی ہے۔آپ 3D فرش خود بھی ڈیزائن کرسکتے ہیںلیکن یہ بات یاد رکھیے کہ کسی بھی کمپنی سے خریدے جانے کی قیمت سرامک ٹائل اور لیمیننٹ فرش کے مقابلے میں کم از کم 5 گنا زیادہ ہوتی ہے۔
ایشیائی طرز
بیڈروم کی ایشیائی طرز تعمیر ہلکے اور گہرے رنگوں کے ہمراہ بڑی بڑی کھڑکیوں اور لکڑی کے فرش کا امتزاج ہوتی ہے ۔
٭بیڈ کے بیک ڈراپ کے لیےوال پیپر کے بجائے اسکائی لائٹس یا کھڑکیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
٭اگر آپ بیک ڈراپ میں بڑی کھڑکیوں کے انتخاب کے لیے شش وپنج کا شکا ر ہیں تو بیڈروم کی دائیں سمت یا وہ سمت جہاں سورج کی روشنی یا ہوا کا رُخ آپ کے کمرے کی جانب ہو وہاں فل سائز کے بجائے ہاف سائز ونڈو بنوائی سکتے ہیں۔
٭کمرے کے لیے بلٹ اِن الماری بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔