چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاک پتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی،مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکپتن میں واقع درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مسجد اولیاء میں نوافل ادا کیے ،بہشتی دروازے کی زیارت کی اور دعا مانگی۔
چیف جسٹس نے لنگر بھی کھایا، سجادہ نشین کے بیٹے دیوان عثمان فرید چشتی نے انہیں تبرکات پیش کیے بعد ازاں چیف جسٹس پاکپتن سے ملتان روانہ ہوگئے۔