• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموں کیخلاف ہورہی سازش کو کچلنا پڑے گا،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ ڈیموں کے لئے آواز اٹھائی تو گلگت بلتستان میں  تعلیمی ادارے جلادیے گئے ، سازشوں کو کچلنا پڑےگا۔

ملتان بار سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو اپنے فیصلے میں مکمل مسترد نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ اس پر اتفاق پہلے ہونا چاہیے،دیم کی تعمیر کے پاکستان کے عوام محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ عزیز میرا کوئی مفاد نہیں، میرے لیے بار کے وکلاء میری فیملی ہیں، ڈیم سے متعلق میں نے کوئی احسان نہیں کیا ، 3 ماہ میں انکم ٹیکس ٹریبونل فعال ہوجائےگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی لوگوں کا حق ہے،عدلیہ کااحسان نہیںجبکہ انسانی حقوق سےمتعلق ہفتے اوراتوارکوبھی کیسزسنتا ہوںاور بنیادی حقوق انتہائی مقدس ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان تحفے میں نہیں ملا،قائداعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے،ملک بنانےکے لیےبہت زیادہ قربانیاں دی گئیں،کیا ہم نے اس کی قدرکی؟

چیف جسٹس نے بتایا کہ ملک میں صرف ایک چیزنے راج کیا وہ صرف کرپشن کرپشن اور کرپشن ہے،کرپشن اوراقربا پروری معاشرے کے ناسورہیں،بدقسمتی سے قائداورلیاقت علی خان کے جانے کے بعد صرف کرپشن رائج رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فجرکی نماز پڑھنے کے بعد ایک باریہ ضرور کہتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں، ہمیں اپنی ذات کی اصلاح کرنی چاہیے ، کرپشن کیخلاف جہاد کرنا ہے،ہم بچوں کو تعلیم دے نہیں بیچ رہے ہیں جبکہ سرکاری تعلیم نہ ہونے کے برابرہے۔

تازہ ترین