اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے پرویز مشرف کی جانب سے جاری کئے گئے قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو منگل 7؍اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ این آر او سے متعلق دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے مو قف اختیار کیا ہے کہ این آر او کی وجہ سے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو چھوڑ دینے کی وجہ سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ،لہٰذا اس قانون کا اجراء کرنے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے، عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل ، پرویز مشرف، آصف زرداری اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔