سرگودھا(نامہ نگار)پاک چین دوستی اب رشتہ داریوں میں بدلنا شروع ہو گئی۔ سرگودھا میں ایک اور چائنزلڑکا پاکستانی لڑکی کو بیا ہ کر لے گیا شادی کی تقریب مقامی گرجا گھر میں ہوئی جبکہ دُلہا اور دُلہن کے عزیز و اقارب کو میرج ہال میں ون ڈش پارٹی دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والی خاتون شیللیلن چاہنگ نے چائینہ میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار ای خلنگ پینگ(yaheng bing MRS,yi Heng Bingکو پاکستانی لڑکی کا رشتہ دکھایا سرگودھا کے گاؤں 50شمالی رہائشی نبیلہ اسحاق کے اہل خانہ کو چائینہ کے رہائشی نوجوان کا رشتہ پسند آ گیا دونوں گھروں کی رضا مندی سے شادی کی تقریب سرگودھا کے چرچ میں ہوئی۔ نکاح کے بعد مقامی میرج ہال میں ون ڈش کھانا بھی دیا گیا تقریب میں دُلہا کی ہمشیرہ بھی موجود تھی۔ شادی پر دُلہا ‘ دُلہن اور انکے عزیز و اقارب بہت زیادہ خوش دکھائی دے رہے تھے۔ رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اس شادی سے پاک چائینہ دوستی مزید مضبوط ہو گی۔