کوئٹہ(پ ر)بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق علاقائی سپورٹس کمیٹیاں کئی سال سے علاقے میں فٹبال کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں جس سے علاقے کے امن وامان اور بھائی چارے پر مثبت اثرات پڑے ہیں ان کمیٹیوں میں اختلافات پیدا ہوئے جس سے فٹبال کو کافی نقصان ہورہا ہے بیان میں بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے علاقائی سپورٹس کمیٹیوں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے بی ایف اے کو اختیارات دیئے جس پر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن نے کافی غور وفکر اور مشاورت کے بعد علاقے کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے علاقائی سپورٹس کمیٹیوں کو ختم کرکے ایک زونل کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا جس کے تمام معاملات حل ہوچکے ہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ کمیٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان سوموار 6 اگست کو کیاجائےگا۔