• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ آفس چمن میں اساتذہ کو درپیش مسائل حل کئے جائیں،جی ٹی اے

کوئٹہ(پ ر)آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر حمید اللہ عاصم نعیم برشورئی عجب خان کاکڑ حاجی عبدالباقی کاکڑ ملک نثار مرغہ وال ودیگر نے بیان میں سیکرٹری تعلیم نورالحق بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں اساتذہ کے ساتھ جاری ظلم وزیادتیوں کا نوٹس لیاجائے انہوںنے کہا کہ ڈی ای او آفس میں اساتذہ کو درپیش مسائل حل کئے جائیں خزانہ آفس چمن میں تمام کاغذات مکمل ہونے کے باوجود اساتذہ کے جائز کام بھی نہیں کئے جاتے بیان میں سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ ان مسائل کافوری نوٹس لیں اور اساتذہ کو ناجائز تنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین