• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل ہاشمی کی کوہاٹ اور میانوالی میں موٹروے پولیس کے شہداء کے ورثاء سے ملاقات، نقد رقم اور تحائف دیئے

اسلام آباد(جنگ نیوز) نیشنل ہائی اینڈ موٹروے پولیس کے سینئر عہدیدار جمیل ہاشمی نے آئی جی کے حکم پر کوہاٹ اور میانوالی سے تعلق رکھنےو الے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کوہاٹ میں ایس آئی پی او شاہ ایران کے بڑے بیٹے محمد عبداللہ جو8کلاس میں پڑھتاہے چھوٹے بیٹے محمد سیف اللہ اور بیوہ شاہدہ بی بی سے ملاقات کی اور انہیں15000روپے ،ملبوسات اور گلدستہ دیا بعد میں میانوالی میں سردار خان شہید آئی پی ایس پی او کی بیوہ فرخ سلطانہ اور ان کے بیٹے سے ملاقات کی اور انہیں پندرہ ہزار روپے ملبوسات اور گلدستہ دیا۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں نے یوم شہداء پولیس پر انہیں یادرکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ جمیل ہاشمی نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین