• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، نویں جماعت اردو کی کتاب نئی شائع کی ہے ، ڈاکٹرمسرور احمدزئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نویں جماعت کی اردو کی کتاب نئی شائع کی ہے ۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹرمسرور احمدزئی نے ایک اخباری بیان کے ذریعے واضح کیاہے کہ بورڈ کے تحت سالانہ امتحان 2019ءمیں نویں جماعت کاامتحان سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اردو (لازمی) کی نئی کتاب کے مطابق لیاجائے گا۔ اس کے لئے اکیڈمک برانچ کو ایک خط لکھ دیاگیاہے کہ وہ نویں جماعت کی نئی کتاب کے مطابق اپنے ماڈل پیپر بھی تیار کرے۔ جس سے واضح ہوسکے گا کہ پرچے کی ہئیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اگرچہ مندرجات نئی کتاب کے مطابق ترتیب دیئے جائیںگے
تازہ ترین