• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (اسپورٹس ڈیسک) خواتین ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہالینڈ نے جیت لیا ہے۔ لندن میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے آئرلینڈ ٹیم پر گولوں کی بارش کردی اور مقابلہ 6-0 سے جیت کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔آئرلینڈ کی ٹیم جسے فیورٹ سمجھا جارہا تھا، فیصلہ کن میچ میں وہ اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی۔ خیال رہے کہ آئرش ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو زیر کرکےاسے ٹورنامنٹ میں مشہور بالی ووڈ فلم ’’ چک دے انڈیا‘‘ جیسے اختتام سے روک دیا تھا۔
تازہ ترین