• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کےوفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ،مطالبات پیش کئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےوفد نے دورہ ملتان کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ہائی کورٹ بار چیمبر میں اپنے مطالبات پیش کئے اور انہیں آگاہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ، تشخیصی ٹیسٹوں کی فراہمی ، کڈنی سنٹر کی نجکاری کا خاتمہ ، ڈاکٹرز کی تنخواہوں ، سکیورٹی میں اضافہ ، جنوبی پنجاب کے کینسر مریضوں کے لئے ہسپتال اور ٹراما سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے،وائی ڈی اے کے مطابق چیف جسٹس نے 8اگست (بدھ) کو انہیں لاہور بلایا ہے،وائی ڈی اے کا وفد 7اگست (منگل ) کو ملتان سے لاہور روانہ ہوگا ۔
تازہ ترین