ملتان (سٹاف رپورٹر) کراچی سے یوسف والا جانے والی کوئلہ بردارٹرین کا انجن بہاولپور کے قریب فیل ہوگیا ،فیل ہونیوالے انجن کانمبر9022بتایا گیا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے آنے والی خیبر میل اور فریدایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئی ، ریلوے انتظامیہ کی جانب سےمتبادل انجن نمبر9036فراہم کرکے ٹرین کو 2گھنٹےکی تاخیر سے روانہ کیاگیا۔