• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں تجاوزات اور تعمیراتی کاموں میں سست روی، شہریوں کا جینا دوبھر

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں تجاوزات اور تعمیراتی کاموں میں سست روی نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔جامع مسجد روڈ پر کھدائیوں اور گڑھوں نے حادثات اور ٹریفک جام کی انتہا کرادی ہے۔جالندھر سویٹس سے چمڑا گلی تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دو مرتبہ پلی بن چکی ہے۔لیکن مکینوں اور دوکانداروں کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ادھرتجاوزات کے باعث مشکلات کا سامنا صرف عوام نہیں کررہےہیں بلکہ ادارے بھی اس کی زد میں ہیں۔ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو مراسلہ بھجوایا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ بازار،صادق آباد،ٹیپو روڈ،مری روڈ،چاہ سلطان،صرافہ بازار،پیر ودھائی،گلاس فیکٹری چوک،اصغر مال روڈ،سبزی منڈی،اردو بازار،موچی بازار،کری روڈ کے علاقوں میں تجاوزات کے باعث نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کنٹرول کرنے بھی مسائل پیش آرہے ہیں۔جس کے خلاف فوری طور پر کراس دی بورڈ ایکشن لیا جائے۔ دوسری طرف اداروں کے باعث مسائل بھی درپیش ہیں۔جس کے باعث میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے سی او شفقت رضا نے بغیر اجازت محکمہ سوئی گیس کو ریلوے ورکشاپ روڈ تا راجہ بازار سڑک کی کھدائی کرکے پائپ لائن بچھانے کے بعد بحالی نہ ہونے پر مراسلہ بھجوایا ہے۔اور کہا ہے کہ سڑک کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملبہ وغیرہ بھی اٹھایا جائے۔
تازہ ترین