• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ شہداء پولیس کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پولیس شہداء کے لئے قرآن خوانی

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) یومِ شہداء پولیس کے موقع پر راولپنڈی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پولیس شہداء کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف اور دیگر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار موجود تھے یوم شہداء پولیس کے موقع پر سی ٹی او محمد بن اشرف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ٹریفک وارڈن شاہد سرور کے گھر تحائف بھیجے گئے اور شہید کی قبر پر سی ٹی او محمد بن اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی چیف ٹریفک آفیسر نے یوم ِ شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہداء، ہمارے سپاہی ہماری قوم اور ہمارے ملک کے ہیرو ہیں ہم سب اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں ان ہیروز کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے پیارے ملک پاکستان میں امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایاہم پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں سی ٹی او نے پولیس شہداء کے لواحقین کے حوصلے ، صبر اور ہمت کو خوب سراہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ا فواج پاکستان کے ساتھ پولیس بھی ملک میں امن و امان کی بحالی اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور محنت سے فرائض کی ادائیگی میں مصروفِ عمل ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین