تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل نے گورنر سندھ بنائے جانے کی تردید کردی ہے تو فواد چوہدری نیشنل اسمبلی میں پارٹی اکثریت کے حوالے سے پرامید ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کی تردید کر دی۔
عمران اسماعیل نےگورنر سندھ بنائے جانے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اکثریت کے لیے پرامیدہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ آج کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے کے لیے کوئی فیصلہ نہیںہواہے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری قومی اسمبلی میں اکثریت کے لیے پرامیدہیں اور کہاکہ ، تحریک انصاف کے 116امیدواربراہ راست منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 آزاد ارکان ،خواتین اور اقلیتی نشستیں اوراتحادیوں کو ملا کر 174 ارکان ہیںجبکہ قومی اسمبلی میںوہ 180سے 182 ارکان کی حمایت حاصل کرلیں گے ۔