• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ طاہر القادری کے دورہ ویانا سے مصطفوی مشن کو تقویت ملے گی، خواجہ نسیم

ویانا(اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے دورہ ویانا سے مصطفوی مشن کو تقویت ملے گی ،یہ بات منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ اور منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا ویانا کا دورہ کرنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران ، منہاج ویمن ونگ،منہاج یوتھ ونگ اور منہاجین بے حد مشکور ہیں ان کے دورہ سےہماری سرپرستی اور ٹیم کو نیا حوصلہ ملا اور پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور تنظیم کو ہدایت کی کہ منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کی منہاج القرآن کے لیے بہت خدمات ہیں آپ سب کے سینئر ہیں ان کو ساتھ لیکر چلا جائے علامہ طاہر القادری نے مذید کہا کہ الحاج خواجہ محمد نسیم منہاج سنٹر کے سرپرست اعلیٰ ہیں بلکہ تاحیات سرپرست اعلیٰ ہیں۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد آصف نے بھی پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے دورہ ویانا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبلہ حضور پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی ہدایت کے مطابق ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے خصوصاً خواجہ محمد نسیم کی منہاج القرآن آسٹریا کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اور وہ ہمارے سینئر ہیں ۔یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے ویانا کے دورہ کے دوران ایک پروگرام کے موقع پر منہاج القرآن آسٹریا کی شاندار کارکردگی پر حسن کارکردگی کی شیلڈ صدر منہاج القرآن آسٹریا چوہدری محمد آصف کو پیش کی۔
تازہ ترین