• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹا لاہور صوابی دوہرے قتل کیس کا ملزم ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چھوٹا لاہور صوابی دوہرے قتل کیس کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے‘ ملزم کی جانب سے صاحبزادہ اسد اللہ ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم شیر زمین پر الزام ہے کہ اس نے 24مئی 2018ء کو تھانہ چھوٹا لاہور صوابی کی حدود میں فائرنگ کرکے ہمایون اور بہادر کو قتل جبکہ ظاہر دار کو شدید زخمی کر دیاگیا تھا‘ ملزم کے وکیل صاحبزادہ اسد اللہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیر زمین وقوعہ کے وقت موجود ہی نہیں تھا اور پولیس بھی اپنی تحقیقات میں ملزم کو بے گناہ قرار دے چکی ہے تاہم دوہرے قتل کی دعویداری 5افراد پر کی گئی ہے اب تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ اصل ملزم کون ہے‘ عدالت نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کر نے کے احکامات جاری کر دئیے۔
تازہ ترین