• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

لاہور ( خبر نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کےلئے بیرون ملک جانے کے بعد سینئر جج جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پر وقار تقریب ججز لائونج میں ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے فاضل ججز، بار لیڈر شپ، وکلاء اور ہائی کورٹ افسران نے شرکت کی۔ رجسٹرار بہادر علی خان نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ عہدہ سنبھالنے پر ساتھی ججز اور وکلاء رہنماوں نے قائم مقام چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کی۔ چیف جسٹس محمد یاور علی اور سینیئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق سمیت ہائی کورٹ کے پانچ ججز بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کےلئے بیرون ملک گئے ہیں۔ 
تازہ ترین