• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، پیش امام کا بچے پر تشدد چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاںثاقب نثار نے شیخو پورہ میں ایک 10سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شیخوپورہ میں ایک پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں 10 سالہ بچے زوہیب پر تشدد کیا تھا تاہم جب بچے کا مزدور والد واقعہ کا مقدمہ درج کرانے پہنچا تو اسے تھانے سے نکال دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیاجبکہ ڈی پی او شیخو پورہ کو آج ذاتی طور پر طلب کیا گیا۔
تازہ ترین