• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ کے گیارہ خراب فلٹریشن پلانٹس کو فعال کر دیا گیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز کے خراب گیارہ فلٹریشن پلانٹس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے تاکہ کینٹ ایریاز کے صارفین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر نے آئندہ خراب ہونے والا فلٹریشن پلانٹ چوبیس گھنٹوں میں ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ انجینئر سمیت ماتحت عملہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور وارننگ دی ہے کہ تمام ذمہ داران کی آئندہ ترقی نہیں ہو سکے گی ، ذمہ داران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا مقصد کینٹ کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانا ہے ۔گزشتہ روز مختلف ایریاز میں خراب گیارہ فلٹریشن پلانٹس کو ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر آپریشنل بنایا گیا ہے ، یہ فلٹریشن پلانٹس کئی ماہ سے خراب پڑے تھے۔
تازہ ترین