• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم خضدار میں خاتون نائب قاصد تعینات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر رشیدہ بی بی بنت محمد صالح کو محکمہ تعلیم ضلع خضدارمیں میرٹ کے مطابق نائب قاصدتعینات کردیا گیا اس ضمن میں شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ محکمہ تعلیم ضلع خضدار میں نائب قاصد کی آسامی کیلئے انٹر ویو میں حصہ لیا اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے میرٹ کے مطابق ان کی تعیناتی کی سفارشات محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو ارسال کیں لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں تعینات نہیں کیا گیا جس پر صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے وضاحت طلب کی دریں اثناء شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے مطلع کیا کہ انہیں نائب قاصد تعینات کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین