کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ منگل کو سراوان ہاؤس جاکرسانحہ مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی ودیگر کی شہادت پر نواب محمد اسلم رئیسانی اورنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سےتعزیت کی وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمداصغر، صوبائی امیر مولاناعبد الحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی مولانا عبدالحمید منصوری،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن،حافظ مطیع الرحمان مینگل،محمد فاروق مہمند شامل تھےوفد نے شہداء کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔