• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کو عالمی ثالثی معاملات میں اربوں روپے فیس دی گئی، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عالمی ثالثی کے معاملات میں وکلا کو بیرون ملک فیس کی مد میں اربوں روپے دیے گئے ہیں اور ان رقوم کا ایک چوتھائی حصہ کمیشن کی مد میں لیا گیا ہے،سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار فیس میں سے کچھ رقم واپس کر دیں تاکہ ڈیم فنڈ میں پیسہ چلا جائے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے رو وفاقی حکومت کے چند لاء افسران کی جانب سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے فیسیں لینے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت تو فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ پاکستان کا پیسہ ہے، شاہد خاقان عباسی بطور وزیر اعظم آئے تو انہیں عالمی ثالثی کے معاملات پر آگاہ کیا، وکلا نے سرکاری وکالت کیساتھ حکومتی اداروں سے 50 لاکھ فیس لی اور حکومتی اداروں نے بھی 50 لاکھ فیس سرکاری وکیل کو ادا کر دی ہے ،سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل، راناوقار 50لاکھ فیس میں سے کچھ رقم واپس کر دیں تاکہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کے فنڈ میں پیسہ چلا جائے،جس پر رانا وقار کے وکیل حامد خان نے کہا کہ رقم کی واپسی کے پہلو کا جائزہ لے لیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے رقم کی واپسی کے لیے طریقہ کار طے کرنے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین