• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عمران خان کے امیدوار’ محمود خان ‘

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کےلئے محمود خان کو نامزد کردیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان کی طرف سے محمود خان کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے ۔

محمود خان پی کے 9 سوات سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ،وہ پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت میں کھیل اور محکمہ آب پاشی کے وزیر رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے ان کی نامزدگی کی وجہ ان کا غیر متنازعہ ہونا بتایا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاملے پر پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان رسہ کشی جاری تھی ۔

خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کےلئے عمران خان کے امیدوار عاطف خان تھے لیکن ان کی مخالف پرویز خٹک نے کی تھی۔

محمود خان کی نامزدگی کی وجہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں پرویز خٹک اور عاطف خان سمیت دیگر ایم پی ایز بھی تسلیم کرلیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے،وہ 30اکتوبر 1972ء کو پیدا ہوئے اور 2005 میں ناظم منتخب ہوئے۔

انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کے نشست پر انتخاب لڑا اور منتخب ہوئے ۔

انہیں صوبائی وزیرکھیل ،ثقافت وسیاحت بنایاگیا اپریل 2014میں ان سے وزارت لی گئی تاہم جولائی 2014میں ان کودوبارہ وزیربناکرآبپاشی کامحکمہ دیا گیا ۔

محمود خان کو جنوری2016 میں وزارت داخلہ اورقبائلی امورکامحکمہ دیا گیا لیکن ایک ماہ بعد ہی فروری2016میں دوبارہ کھیل سیاحت وثقافت اورعجائب گھرکاوزیربنایاگیا جس پروہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک فائزرہے۔

تازہ ترین