پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے محمود خان کو صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لئے عمران خان کی نامزدگی انتہائی موزوں فیصلہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے اہم فیصلوں میں میرے ساتھ مشاورت کی ہے اور محمود خان کے فیصلے کے حوالے سے میرے ساتھ مشاور ت ہوئی ہے۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ میں نے خود عمران خان کو کہا ہے کہ انتخابات میں مالاکنڈ ڈویژن نے سوفیصد نتیجہ دیا ہے اور صوبے کی تاریخ میں کبھی بھی مالاکنڈ کو وزارت اعلیٰ کامنصب نہیں دیا ،اس فیصلے سے مالاکنڈ کی محرومیا ں کم ہوںگی ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پربھرپوراعتماد ہے میرے حوالے سے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ،مجھے قبول ہوگا۔