• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کو الائونسز کی مد میں مکمل ادائیگی نہیں ہوئی

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے دعوے کے باوجود کھلاڑیوں کو اب بھی دو دو لاکھ روپے نہیں مل سکے ہیں۔ فیڈریشن نے ہر کھلاڑی کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فی کس چھ چھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اب بھی دو دو لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کے بعد وزیر اعظم نے ہر کھلاڑی کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ وہ رقم ابھی کھلاڑیوں کو نہیں ملی ہے۔ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کیے گئے تو وہ ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیں گے ۔ ایشین گیمز 18اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں شروع ہونے والے ہیں۔

تازہ ترین