• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب میں درجنوں نئی انکوائریاں،سعدرفیق ،منظوروٹوکیخلاف نئے کھاتے کھل گئے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) نیب میں چار سابق ارکان قومی اسمبلی کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات پر کارروائی کا آغازہوگیاہے، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور میاں منظور احمد وٹو کیخلاف نیب نے نئے کھاتے کھول دئیے،چارسابق ایم این ایز،سینئرترین پولیس افسران بھی شامل،چیئرمین نیب کادورہ نیب لاہور،ڈی جی نے اہم کیسز پر بریفنگ دی گئی، میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ، پنجاب پبلک سروس کمیشن، ایل ڈی اے اور فیروز پورسٹی انتظامیہ کیخلاف بھی شکایات پر کارروائی شروع کردی گئی ہے،قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا تیسرے روز بھی دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کیجانب سے انہیں اہم کیسز اور نیب لاہور کو موصول کرپشن کی شکایات پر بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین