• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن حبیب کیسے بھاگا، میری اطلاع کے مطابق لندن میں ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو این آئی سی ایل کرپشن کیس کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کدھر ہے محسن حبیب ، سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل میں ڈالا تھا اس کے باوجود محسن حبیب باہر کیسے بھاگ گئے، چیف جسٹس نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق محسن حبیب لندن میں ہیں، موصوف افغانستان کے راستے سے بیرون ملک بھاگ گئے سنا ہے حکومت کی تبدیلی کے بعد واپس آجائینگے بعد ازاں عدالت نے احتساب عدالت کو دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین