کوہاٹ...کوہاٹ سنٹرل جیل میں دہشت گرد بلال احمد عرف ابو عبداللہ کو پھانسی دے دی گئی ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پاک فوج کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث اور تحریک طالبان پاکستان کے اہم سہولت کار بلال احمد عرف ابو عبداللہ ولد فیض احمد کو سنٹرل جیل کوہاٹ میں آج صبح تختہ دار پر چھڑا دیا گیا ۔
بلال کو دو سال قبل اس کے اپنے رہائشی گاؤں سورج سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ، اور جرم ثابت ہونے پر آرمی کورٹ کوہاٹ نے اس کو پھانسی کے سزا سنائی تھی ۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔