برن ..... گھٹنے کی سرجری کے باعث سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہیں گے، انہیں روٹرڈیم کے علاوہ دبئی میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹس سے محرومی بھی برداشت کرنا پڑے گی۔
راجر فیڈرر کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 34 سالہ راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل کے روز ہی کورٹ سے باہر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
فیڈرر نے بھی اس اچانک انجری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ انہیں سرجری کے باعث اپنے دو پسندیدہ ٹورنامنٹس سے دور رہنا پڑے گا۔