• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، ہیپاٹائٹس کی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے نئے پروگرام منیجرڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو نے اپنے آفس میںسندھ بھر کے ہیپاٹائٹس مانیٹرنگ آفیسرز کا اجلاس منعقد کیا جس میں متعلقہ اضلاع میں ہیپاٹائٹس سینٹرز کے مسائل معلوم کیے اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ ڈاکٹر زوالفقار دھاریجونے تمام افسران کو ہدایات دی کہ وہ سندھ بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر جامع حکمت عملی ترتیب دیں اور ہیپاٹائٹس ’بی ‘ سے بچاو¿ کی ویکسینیشن کے زیادہ سے زیادہ کیمپ لگائیں اور آگاہی سیمینار منعقد کریں خصوصاً اسکول و کالجوں میں ہیپاٹائٹس ’بی ‘ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کریں اور مرض کے متعلق آگاہی دیں تاکہ لوگوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وہ سندھ بھر میں قائم تمام ہیپاٹائٹس مراکز کے دورے کریں گے اور اگر کسی سینٹر پر کسی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ ڈاکٹر اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین