ملتان (سٹاف رپورٹر) پی پی 217 ملتان سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے اسلام آباد میں پارٹی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، جس میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے ، یاد رہے کہ سلمان نعیم نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے صوبائی سیٹ پر شکست دی تھی ،بعد ازاں جہانگیر ترین کے کہنے پر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے ۔