• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ پرویز خٹک اور عاطف خان میں صلح

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں محمود خان، پرویز خٹک، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آیندہ اجلاس میں متوقع ہے۔
تازہ ترین