• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول تھیٹر ’پنجہ شکنجہ‘ 16اگست سے پیش کیا جائے گا،جمال شاہ

تھیٹر معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ میں نے ٹی وی اور فلموں میں کام کیا، لیکن مجھے ذاتی طور پر تھیٹر پر کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ میرا لکھا ہوا ڈرامہ’پنجہ شکنجہ‘ 16اگست سے 20اگست تک پی این سی اے میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے میں میوزک، رقص اور اسپیشل افیکٹس پر خصوصی توجّہ دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نامور اداکار اور پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے ابتدا میں ہالی وڈ میں کام کرنے پر پہچان ملی، بعدازاں مجھے پاکستان کے ٹیلی ویژن ڈرامے ’بارش کے بعد‘، ’سایہ دیوار بھی نہیں‘ میں بھی پسند کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ میں نے ’ہو من جہاں‘، ’ریونج آف دی ورتھ لیس ‘(بدل) اور’ ہجرت‘ نامی فلموں میں کام کیا اور اب میں چین کے ساتھ مل کر پہلی پاکستان اور چین کی مشترکہ پروڈکشن فلم ’کٹ ‘شروع کرنے والا ہوں۔

ان کا کہنا تھا فلم’کٹ ‘ کا میوزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب فلم کی کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔ فلم میں دونوں ملکوں کے مشہور فن کار حصّہ لیں گے۔‘

جمال شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’پنجہ شکنجہ‘ اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین