آپ آف لائن ہیں
جمعرات4؍ ذوالحجہ 1439ھ16؍ اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملائیشیا اور عرب امارات کی انڈر 23 فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ دشمنی میں بدل گیا ۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دوران میچ جھگڑا کیا، جس کی وجہ سے گرائونڈ اکھاڑہ بن گیا ۔

ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی اور مداح اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔

ملائیشیا کے شہر شاہ عالم میں عرب امارات اور ملائیشیا کی انڈر 23فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے دوران بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔

میچ کے دوران 2مخالف کھلاڑیوں کے درمیان تکرار اس قدر بڑھی کہ دونوں ٹیموں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد گراؤنڈ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں