• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے جو میرے ساتھ کیا آج ان کے ساتھ ہورہا ہے ، ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے17 ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث18 اگست تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹرعاصم کا کہناتھا کہ چودھری نثار نےجو میرے ساتھ کیا آج وہ سب کچھ ان کےساتھ ہورہا ہے۔ احتساب عدالت میں 17 ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈکٹر عاصم سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت میں نیب کے گواہ پیش نہ ہوئے ۔عدالت نے نیب کےگواہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئےسماعت اٹھارہ اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کےبعدمیڈیا سےغیررسمی گفتگو میں ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اب متحد ہوجانا چاہیےاورملک کےمفاد میں سوچنا چاہیے۔ہمیں متحد ہوکراس قوم کی حفاظت کے لئےبہت سےاقدامات اٹھانےہونگے۔ہمارے مسائل بہت بڑھ چکےہیں ۔ہمیں بین الاقوامی قوتیں بھی اس نظر سے نہیں دیکھتیں۔ملک کے مفاد کے لئے اب تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیچ پر آجانا چائیے۔اپنی انا کو ختم کرکے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے سب کو مل کر چلنا پڑیگا۔ڈاکٹرعاصم کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں معیشت کا بحران ہے جسےختم کرنا ضروری ہے۔
تازہ ترین