• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر غریبوں کے مسیحا بن کر ان کی خدمت کریں، ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام ضلعی ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پرتربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کردیا ہے تاکہ غریب آدمی کو اس کی دہلیز پر مفت علاج معالجہ کی سہولیات حاصل ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر ز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز کو خصوص مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جارہا ہے۔ مدثرریاض ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز غریب عوام کے مسیحا بن کر ان کی خدمت کریں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر منور نے ڈاکٹرزکی استعداد کار میں اضافے کے لئے لیکچر دیا۔
تازہ ترین