• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز کوتنگ کرنے کا نوٹس لیاجائے،نور محمدشاہوانی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری صورت خان کاکڑ جعفر خان کاکڑ روزی خان مندوخیل ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر معصوم خان اچکزئی حاجی اللہ محمد سردار محمد اچکزئی ملک نور خان کرد مراد خان کاکڑ محمد گل کاکڑ عبدالمجید بنگلزئی حاجی عبدالباقی حاجی باری داد ودیگر ٹرانسپورٹرز نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر سیکورٹی کے نام پر ٹرکوں سے مبینہ طورپر ناجائز طریقے سے پیسے وصول کئے جارہے ہیں اور بلیلی چیک پوسٹ سے لیکر چمن تک تقریباََ 12 چیک پوسٹیں ہیں ہر چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹرز کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیاجارہا ہے گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے کیاجارہا ہے سید حمید کراس پر غیر قانونی ٹول پلازہ لگایاگیا ہے اس سلسلے میں سابق حکومت سے بارہا اپیل کی گئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوںنے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین