صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں ایک معمولی سی بات پر تکرار جان لیوا تصادم میں بدل گئی اور دو فریقین نےایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
چارسدہ کےعلاقہ رجڑمیں قلندرشاہ اورصابر شاہ نامی افرادمیں آپس میں معمولی بات پرتکرارہوگئی جس پردونوں نےایک دوسرےپراندھادھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سےقلندر شاہ،اس کی بیوی گل رخ ،صابرشاہ، انورشاہ، احمدشاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 2افرادزخمی ہوئےہیں۔
ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد کےمطابق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتےدارہیں۔پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔